vosa.tv
Voice of South Asia!

28 سالہ شخص کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، دیگر وارداتوں کی تفتیش جاری

0

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر46 کے عملے نے 11 فروری کو ویبسٹر ایوینیو پر28 سالہ شخص کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقتول کی شناخت سیزر جیکوان کے نام سے ہوئی ،واقعہ برونکس کے علاقے ویبسٹرایونیو پر رونما ہوا تھا۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 67 کا عملہ 8808 ایوینیو اے پر 12 سالہ لڑکی کو لوٹنے کے الزام میں ملوث  2 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ5 مارچ کو پیش آیا۔

 نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کا عملہ 57 سالہ گمشدہ شخص کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں 7 مارچ کو اپنے گھر پر دیکھا گیا تھا۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 43 کا عملہ 15 سالہ گمشدہ لڑکی کو تلاش کر رہا ہے۔آخری بار انہیں 12 مارچ کو اپنے گھر کے پاس دیکھا گیا تھا۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر44 کا عملہ 12 سالہ گمشدہ لڑکی کو تلاش کررہا ہے آخری بار انہیں 10مارچ کو اپنے گھر کے پاس دیکھا گیا تھا۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر47 عملہ 76 سالہ گمشدہ خاتون کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں 12مارچ کو دیکھا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.