vosa.tv
Voice of South Asia!

23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں جاری

0

23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے جاری ہیںپریڈ میں حصہ لینے والی افواج کے لیے خصوصی انتظامات میں پریڈ کی پریکٹس کے دوران افواج کے لئے صحت بخش کھانوں کی تیاری انتھک محنت پر مشتمل  تھکا دینے والا مرحلہ ہوتا ہے یہ کک ویٹر پریڈ میں دکھائی نہ دیتے ہوئے بھی پریڈ کا اہم حصہ ہوتے ہیں پریڈ کی تیاریوں میں شامل باورچی عارف کہتے ہیں کہ  یوم پاکستان ہمارے لیے فخر کا دن ہوتا ہے

افواج پاکستان کے ساتھ پریڈ کی تیاریوں میں آئے  بیرے عرفان کا کہنا ہے کہ ہم اپنا فرض نبھا کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں

ملک کی حفاظت پر مامور افواج کو میس سروس فراہم کرنے والوں کا کہنا ہے کہ  ہم فوجی جوانوں کے جذبوں کا  مقابلہ تو نہیں کرسکتے لیکن انکی صحت کا بھرپور خیال رکھتے ہیں کیوں کہ یہ محافظین وطن ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.