vosa.tv
Voice of South Asia!

9مہینوں سے ورثاء کی منتظر میت کی تدفین کی تیاری

0

نیویارک سٹی کے مردہ خانے میں گزشتہ نو مہینے  سے رکھی ہوئی ایک  پاکستانی مسلمان بزرگ کی میت کی تدفین کل جمعہ کو کردی جائے گی۔نیویارک سٹی کے مردہ خانے میں ایک مسلمان بزرگ مسعود احمد کی میت گزشتہ سال7 اگست سے رکھی ہوئی ہے ۔مسجدِ حمزہ کی ایک خاتون رکن  نے اس معاملے کی  طرف توجہ دلائی تو کمیونٹی کی کئی شخصیات نے مرحوم کے  لواحقین کو تلاش کرنے کی کوشش لیکن میت کا کوئی بھی والی وارث سامنے نہیں آیا تو سماجی تنظیم  نے  لاوارث میت کی تدفین کی زمہ داری  اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور الریان مسلم فیونرل سروسز  نے    میت کی وصولی کے لیے شہری حکومت کے متعلقہ محکمے سے رابطہ بھی کرلیا ہے ۔متوفی مسعود احمد کے غسل کفن کے انتظامات کل بروز جمعہ الریان مسلم فیونرل سروسز میں انجام دیے جائیں گے اور بعد نمازِ جمعہ مرحوم کی نماز جنازہ   مکی مسجد میں ادا کی جائے گی اور بعد ازاں انھیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.