vosa.tv
Voice of South Asia!

2 افراد کےقتل میں ملوث  46 سالہ ملزم  گرفتار

0

نیو یارک پولیس نے دو افراد کےقتل میں ملوث  46 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بروکلین کے علاقے میں 75 سالہ مرد اور عورت کو قتل کر کے فرار ہوا تھا۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 9 اور  47 کے عملے کو  بالترتیب 8 جنوری 2024 کو  بے چیسٹر ایوینیو کے علاقے اور 21 جنوری 2024 کو 404 ایسٹ 14تھ اسٹریٹ پر 66 سالہ شخص پر  حملہ آوروں کی تلاش ہے۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر،49،5034, ,47,45، اور 83 کے عملے کو چوری میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے ، 31 دسمبر 2023 کو الرٹن ایونیو کے علاقے میں  56 سالہ شخص کو نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا ۔19 دسمبر 2023 کو  تھانہ نمبر 50 کی حدود میں 67 سالہ شخص، 24 دسمبر 2023 کو تھانہ نمبر 50 کی حدود میں 38 سالہ شخص، 27 دسمبر 2023 کو تھانہ نمبر 34 کی حدود میں 31 سالہ شخص ،31 دسمبر 2023 کو تھانہ نمبر 50 کی حدود میں 26 سالہ خاتون، 2 جنوری 2024 کو تھانہ نمبر 50 کی حدود میں 19 سالہ لڑکی،3 جنوری 2024 کو تھانہ نمبر 50 کی حدود میں 31 سالہ خاتون، 4 جنوری 2024 کو تھانہ نمبر 49 کی حدود میں 16 سالہ لڑکی ، 23 دسمبر 2023 کو تھانہ نمبر 89 کی حدود میں 25 سالہ خاتون اور 4 جنوری 2024 کو تھانہ نمبر 49 کی حدود میں 51 سالہ مرد کو نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 66نے 21 جنوری 2024 کو دو افراد کےقتل میں ملوث  46 سالہ ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم 20 جنوری 2024 کو بروکلین کے علاقے میں 75 سالہ مرد اور عورت کو قتل کر کے فرار ہوا تھا۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 83 اور 112 کے عملے کو کاروباری مرکز سے اشیاء چرا کر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش ہے،واقعات بالترتیب  16 جنوری 2024 کو بش وک ایوینو  اور 7 جنوری 2024 کو کوئنز بلیوارڈ کے علاقوں میں رونما ہوئے۔

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 109 کے عملے نے 20 جنوری 20024 کو کوئنز کے علاقے سے لاپتہ ہو جانیوالی 80 سالہ خاتون کو تلاش کر لیا.

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 114 کے عملے کو 21 جنوری 2024 کو 4034 کریسنٹ ایوینیو سے 3 ماہ کی بچی کی لاش ملی ہے ، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 نیو یارک پولیس کو شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کے واقعات میں ملوث  ملزمان کی تلاش ہے، واقعات  بالترتیب تھانہ نمبر  ون  ، 7،6،13 کی حدود میں رونما ہوئے11۔14۔15۔اور 20 جنوری کو رونما ہونیوالے واقعات میں متعدد شہریوں کو موبائل فون نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم  کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.